8 hours ago
فراڈ کا الزام: معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج
ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔
Webdesk
|
22 Apr 2026
لاہور: سی ٹی ڈی کراچی کے پولیس اہلکار سے مبینہ فراڈ کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کراچی کے اہلکار کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سے 2 سال قبل ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی۔
سی ٹی ڈی اہلکار کے مطابق ایک سال پہلے کاشف ضمیر نے یورپ بھجوانے کے عوض 20 لاکھ روپے وصول کیے، رقم وصول کرنیکے بعد ملزم نے اس کا فون اٹھانا بندکردیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔
Comments
0 comment