بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں، رابعہ انعم

بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں، رابعہ انعم

اپنے چھوٹے بچوں کو کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں
بچوں کے معاملے پر کسی پر بھروسہ نہ کریں، رابعہ انعم

Webdesk

|

27 Aug 2026

کراچی: پاکستان کی نامور اینکر و ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے بچوں کے حوالے سے حالیہ ملکی حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے خصوصی الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔

ایک ویڈیو میں رابعہ انعم نے کہا کہ 'اگر آپ کے بچے ہیں تو آپ نے ان کی حفاظت کو پاکستان میں انتہائی سنجیدہ لینا ہے، حفاظت یہ نہیں کہ انہیں اچھے کپڑے پہنائیں۔

 اسکول بھیجیں بلکہ ان کی حفاظت کے لیے آپ کو اس وقت سب سے زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے'۔

رابعہ انعم نے کہا 'اپنے چھوٹے بچوں کو کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں، چاہے وہ کوئی بھی ہو، آپ اسے برسوں سے ہی کیوں نہ جانتے ہوں اور یہ بات صرف بچیوں کے لیے نہیں ہے، لڑکے یعنی بچے بھی نشانہ بن رہے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'بچوں کے معاملے میں کسی پر اندھا بھروسہ نہ کریں خاص طور پر وہ والدین جو نوکری پیشہ ہیں، گھروں میں کیمرے لگوائیں'۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!