رابی پیر زادہ کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

رابی پیر زادہ کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

رابی پیر زادہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو تصویر شیئر کر کے آگاہ کیا
رابی پیر زادہ کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2024

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیر زادہ کی سرجری ہوئی ہے۔

رابی پیر زادہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ انکی سرجری کامیاب ہوئی ہے۔

رابی پیر زادہ کی سرجری کی تفصیلات تو سامنے نہیں آسکیں اور نہ ہی ان کی طبیعت کے بارے میں کچھ بتایا گیا البتہ دعاؤں میں یاد رکھنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رابی پیر زادہ کو رواں ماہ کے آغاز پر اچانک طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

طبیعت ناسازی کی اطلاع سامنے آنے پر مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رابی پیر زادہ کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!