اداکارہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ملاقات کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

اداکارہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ملاقات کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

بادشاہ اور ہانیہ عامر کے درمیان دوستی کے خوب چرچے ہیں
اداکارہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ملاقات کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

Webdesk

|

22 Apr 2024

ڈپریشن میں مبتلا خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک بار پھر بھارتی گلوکار و ریپر ادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا العمروف بادشاہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار کے درمیان دوستی کے خوب چرچے ہیں اور دونوں کی اس سے پہلے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں، آخر بار دونوں دبئی میں لے تھے۔

ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بادشاہ کے ہمراہ اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کے درمیان خوشگوار بات چیت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں مشہور شخصیات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 45 کا فائنل میچ دیکھنے دبئی پہنچی تھیں جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔

ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہاں بادشاہ کا کنسرٹ جاری ہے اور میں اس کنسرٹ کی واحد شرکا ہوں، اسی مزاحیہ کنسرٹ میں بادشاہ نے ہانیہ عامر کے لیے مختلف گانے گنگنائے جبکہ اداکارہ نے بھی بھارتی گلوکار کے کہنے پر گانا گایا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!