یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں، 30 حوثی جنگجوں کی ہلاکت کا دعویٰ

یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں، 30 حوثی جنگجوں کی ہلاکت کا دعویٰ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تعز کے مغرب میں واقع ضلع الوزیہ کے مختلف محاذوں پر حوثی جنگجوں کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی
یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں، 30 حوثی جنگجوں کی ہلاکت کا دعویٰ

Webdesk

|

18 Sep 2026

بیروت: یمن کے مغربی علاقے تعز میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوں کے درمیان شدید جھڑپوں اور فضائی حملوں میں کم از کم 30 حوثی جنگجو ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تعز کے مغرب میں واقع ضلع الوزیہ کے مختلف محاذوں پر حوثی جنگجوں کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی، جس کے دوران فوج نے حوثیوں کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت کو نشانہ بنایا۔

مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الوزیہ کے محاذوں پر جھڑپوں میں 30 حوثی جنگجوں کو ہلاک اور 60 سے زائد کو زخمی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی جنگی طیاروں نے لڑائی کے علاقے میں حوثیوں کی گاڑیوں اور ان کے جمع ہونے کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تعز اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر المخا میں حوثیوں کی کمک پہنچانے کے راستوں اور جنگجوں کی تعیناتی کے مقامات پر فضائی حملے کیے گئے تھے۔

حکومتی فورسز کے مطابق تعز میں حوثیوں کے متعدد حملے بھی پسپا کیے گئے جبکہ تنظیم کے ٹھکانوں اور اضافی جنگجوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یمنی فوج نے حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف صوبوں میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی ہیں اور تعز کو لڑائی کے اہم محاذوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!