مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ کے تحفظ میں کوئی ابہام نہیں، پاکستان دفاع کیلئے تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ کے تحفظ میں کوئی ابہام نہیں، پاکستان دفاع کیلئے تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی بھائیوں کی درخواست پر دفاعی معاہدے کے تحت بالکل تیار ہے، انٹرویو
مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ کے تحفظ میں کوئی ابہام نہیں، پاکستان دفاع کیلئے تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک

|

18 Sep 2026

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے، جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ سے متعلق بھی پاکستان کے مؤقف میں کوئی ابہام نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سعودی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے اور دفاعی معاہدوں کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے بھی پاکستان تیار ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سعودی بھائیوں کی جانب سے کسی بھی معاونت کی درخواست کی صورت میں پاکستان اپنے وعدوں کے مطابق تعاون کے لیے تیار ہے۔ تاہم دفاعی معاہدوں پر عمل درآمد کی عملی اور آپریشنل تفصیلات عوامی سطح پر ظاہر نہیں کی جاتیں۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان موجودہ علاقائی صورتحال میں دیگر ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور بحران کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔ 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!