بچوں کے تحفظ اور فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی روکنے کیلیے حکومت کا سوشل میڈیا پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

بچوں کے تحفظ اور فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی روکنے کیلیے حکومت کا سوشل میڈیا پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، دیگر ممالک میں عائد پالیسیوں کو بھی دیکھا جائے گا
بچوں کے تحفظ اور فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی روکنے کیلیے حکومت کا سوشل میڈیا پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

18 Sep 2026

حکومت نے بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم اور آن لائن استحصال کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قوانین مزید سخت کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ اقدامات پر مختلف شراکت داروں سے مشاورت کرے گی، جبکہ بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے کی عمر کی حد مقرر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ اقدامات میں بچوں کے آن لائن استحصال، نامناسب مواد اور خاندانی وی لاگنگ کے نام پر بچوں کی نجی زندگی اور سماجی اقدار کو متاثر کرنے والے رجحانات کی روک تھام بھی شامل ہے۔

حکام کی جانب سے مختلف ممالک میں نافذ سوشل میڈیا پالیسیوں کا جائزہ لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس میں آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے عمر کی بنیاد پر سوشل میڈیا پابندیوں اور حفاظتی اقدامات کا مطالعہ شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں پاکستان میں بھی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے سے متعلق تجاویز سامنے آئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی نے رواں ماہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مؤثر قانونی پابندی کی سفارش کی تھی۔

حکومت کی جانب سے مجوزہ اقدامات پر حتمی فیصلہ متعلقہ اداروں سے مشاورت اور پالیسی کا جائزہ لینے کے بعد متوقع ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!