ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
Webdesk
|
5 Mar 2026
ممبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پررنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور 253رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شیوام دوبے نے 43 ، ایشان کشن 39، سوریا کمار یادیو 11، ہاردک پانڈیا 27 اور تلک ورما نے 21 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل نے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل اتوار کو احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔
Comments
0 comment