7 hours ago
صائم ایوب قومی اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان ٹیم میں شامل
صائم ایوب ٹرائی نیشن سیریز کیابتدائی تین میچز میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے
Webdesk
|
26 Oct 2026
لاہور: قومی اوپنر صائم ایوب کو ٹرائی نیشن سیریز کے ابتدائی تین میچز میں ناکامی کے بعد قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اوپنر صائم ایوب کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ پی سی بی نے صائم ایوب کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے، جہاں وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔
صائم ایوب ٹرائی نیشن سیریز کیابتدائی تین میچز میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment