سہ ملکی سیریز : شاداب کی سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

سہ ملکی سیریز : شاداب کی سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

پاکستان نے 48 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔
سہ ملکی سیریز : شاداب کی سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

Webdesk

|

25 Oct 2026

لاہور: سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شاداب خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیدی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47 ویں اوور میں 241 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ جس کے جواب میں پاکستان نے 48 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں بھی مکمل  کرلیں۔ان کے علاوہ رضا اللہ اور عرفات منہاس نے 2،2 جب کہ حارث رف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی وکٹیں بھی پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔فخر زمان  10، صائم ایوب 6 اور بابر اعظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سعد بیگ نے 32 اور سلمان آغا نے 26 رنز بنائے، حسن نواز 15 رنز بناسکے۔

اس موقع پر آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شاداب خان نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے بازی پلٹ دی اور ون ڈے کریئر کی پہلی سنچری بنا کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلوادی۔

اس موقع پر حارث رف نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور وکٹ کو سنبھالے رکھا۔ آخری وکٹ کی شراکت میں شاداب اور حارث نے 89 رنز بنائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!