اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود بڑھا کر 12 فیصد کردی
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام اراکین شریک تھے۔
Webdesk
|
26 Oct 2026
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود میں نصف فیصد اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 11.5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد مقرر کردیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام اراکین شریک تھے۔
اجلاس میں شرحِ سود میں 50 بیسس پوائنٹس اضافے کی منظوری دی گئی، جس کے بعد شرحِ سود میں 0.5 فیصد اضافہ ہوگیا اور نئی شرح 12 فیصد مقرر کردی گئی۔
Comments
0 comment