1 hour ago
انتخابات سے قبل ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: اسرائیلی وزیر دفاع
Webdesk
|
26 Oct 2026
تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے معاملے پر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور فوج کے سربراہ ایال زامیر کے درمیان شدید اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے معاملے پر سیاسی قیادت اور فوج کے درمیان اختلافات سے متعلق رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے ان خبروں کو مکمل طور پر غلط قرار دیا۔اسرائیل کاٹز نے واضح کیا کہ اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
ان کے مطابق اسرائیل نے پہلے ہی اپنا مقف واضح کر دیا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان چینل 12 کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور فوج کے سربراہ ایال زامیر کے درمیان ایران کے معاملے پر غیر معمولی نوعیت کی محاذ آرائی کا دعوی کیا گیا تھا۔
کاٹز نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوج کے درمیان اختلافات سے متعلق تمام خبریں غلط ہیں۔ تاہم ان کے بیان میں ایران کے خلاف مستقبل کی کسی ممکنہ کارروائی کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔
Comments
0 comment