درِفشاں سلیم یا ماورا حسین؟ ایک جیسے لباس سے مداح حیرت میں مبتلا

درِفشاں سلیم یا ماورا حسین؟ ایک جیسے لباس سے مداح حیرت میں مبتلا

ایک صارف نے لکھا کہ دونوں اداکارائیں اس لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں
درِفشاں سلیم یا ماورا حسین؟ ایک جیسے لباس سے مداح حیرت میں مبتلا

Webdesk

|

26 Oct 2026

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم فیشن شو میں پہنے گئے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں لام فیشن ویک میں معروف فیشن برانڈ میہا آفیشل کی شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی۔

 اس موقع پر درِفشاں سلیم نے پیچ کلر کا خوبصورت لہنگا پہنا، تاہم ان کا لباس دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ ماورا حسین کی یاد آگئی۔

دراصل اسی فیشن برانڈ نے 2024 میں ماورا حسین کو بھی شو اسٹاپر کے طور پر تقریبا ایسا ہی لباس پہنایا تھا۔ دونوں اداکاراں کے ملبوسات میں نمایاں مماثلت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر موازنہ شروع ہو گیا۔

 ایک صارف نے لکھا کہ دونوں اداکارائیں اس لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ دوسرے صارف نے سوال اٹھایا کہ درِفشاں جیسی مقبول اداکارہ کے لیے نیا لباس کیوں تیار نہیں کیا گیا؟

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!