امیتابھ بچن اور دلجیت دوسانجھ کو دھمکیاں، سیکورٹی میں اضافہ

امیتابھ بچن اور دلجیت دوسانجھ کو دھمکیاں، سیکورٹی میں اضافہ

ڈی سی پی منیش کلوانیا کے مطابق دادار کے اسکولوں کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں
امیتابھ بچن اور دلجیت دوسانجھ کو دھمکیاں، سیکورٹی میں اضافہ

Webdesk

|

25 Oct 2026

بھارت: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد بگ بی اسٹار امیتابھ بچن اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میئر کے دفتر کو حال ہی میں  دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل میں  امیتابھ بچن کے بنگلے جلسہ پر حملے اور27  نومبر کو ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کی سکیورٹ خراب کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

 اس حوالے سے ڈی سی پی منیش کلوانیا نے بتایا یہ دھمکی بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن) کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تاہم جانچ پڑتال کے بعد انہیں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

ڈی سی پی منیش کلوانیا کے مطابق  دادار کے اسکولوں کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں تاہم دونوں مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے والی بم کی دھمکیوں کے پیچھے کون ہے، اس حوالے سے تحقیقات کیلئے سکیورٹی ادارے سرگرم ہیں۔

واضح رہے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں اس وقت پیش آیا  جب  اداکار  ٹائیگرشروف فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد روانہ ہورہے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!