ملک میں ایل پی جی کا بحران بے قابو ہوگیا
Webdesk
|
26 Oct 2026
کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ایل پی جی 550 سے 650 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 6 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 570 سے 580 روپے تک پہنچ گئی ہے. جس کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کے حصول کے لیے بھاری رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔
شہر میں گھریلو سلنڈر 6 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔کوئٹہ میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے وسطی علاقوں میں گیس 550 سے 600 روپے فی کلو جبکہ مضافاتی علاقوں میں 600 سے 640 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
ایل پی جی سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کے گھریلو اخراجات بڑھا دیے ہیں۔ادھر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور میں بھی ایل پی جی کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں، جہاں گیس 550 سے 650 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کو ایک جانب گیس کے بل ادا کرنا پڑ رہے ہیں تو دوسری جانب گیس کی قلت کے باعث مہنگی ایل پی جی خریدنے پر بھی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے. جس سے ان کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
Comments
0 comment