2 hours ago
سعودی عرب سے7 ہزار سے زائد غیر ملکی ڈی پورٹ کردیئے گئے
Webdesk
|
25 Oct 2026
ریاض: سعودی عرب میں حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کی مزید 13 ہزار 905 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں جبکہ 7 ہزار 934 غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 15 سے 21 اکتوبر 2026 کے درمیان وزارت داخلہ نے مجموعی طور پر 6 ہزار 554 اقامہ قانون، 3 ہزار 865 بارڈر سکیورٹی اور 3 ہزار 486 لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
رپورٹس کے مطابق غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 881 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں مزید 32 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا جو سرحد پار کر کے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
رپورٹس کے مطابق سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 21 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
Comments
0 comment