شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن نے سب کو حیران کردیا

شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن نے سب کو حیران کردیا

پوجا ڈاڈلانی نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں 38 کروڑ 21 لاکھ بھارتی روپے کا ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن نے سب کو حیران کردیا

Webdesk

|

2 Oct 2026

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی مینجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن سامنے آ گئی۔ پوجا ڈاڈلانی گزشتہ 14 برس سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں، انہوں نے 2012 میں سپر اسٹار کے ساتھ کام کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ناصرف ان کی چیف مینجر بلکہ برینڈ اسٹریٹجسٹ اور قریبی قابلِ بھروسہ ساتھی ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوجا ڈاڈلانی کو شاہ رخ خان کی جانب سے تقریبا 70 لاکھ بھارتی روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا ڈاڈلانی شاہ رخ خان کے فلمی شیڈول، تعلقاتِ عامہ، برینڈ معاہدوں اور کاروباری معاملات کی نگرانی کرتی ہیں،اس کے علاوہ وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی آئی پی ایل ٹیم اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے کاروباری امور بھی سنبھالتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 42 سالہ پوجا ڈاڈلانی نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں 38 کروڑ 21 لاکھ بھارتی روپے کا ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

 واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت اپنی نئی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!