انڈوں سے خطرناک وائرس پھیلنے کا انکشاف، ماہرین نے خبردار کردیا

انڈوں سے خطرناک وائرس پھیلنے کا انکشاف، ماہرین نے خبردار کردیا

سات یورپی ممالک اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں
انڈوں سے خطرناک وائرس پھیلنے کا انکشاف، ماہرین نے خبردار کردیا

Webdesk

|

4 Sep 2026

ماہرین صحت نے انڈوں سے سالمونیلا نامی وائرس کے خطرات میں 25 فیصد تک اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے مہلک نتائج سے خبردار کردیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سالمونیلا کیسز میں 25 فیصد اضافے سے وبا نے زور پکڑا اور ایک برطانوی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ اڑھائی سو سے زائد لوگ اسکا شکار ہو کر سنگین خرابی صحت کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

سات یورپی ممالک اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے درآمد شدہ انڈوں سے اس وائرس کے تعلق کی نشاندہی کی ہے جبکہ اس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ماہرین صحت کا خیال ہے کہ درآمدی انڈے اس بحران کو جنم دینے کا سبب ہیں۔  ماہرین صحت اس امر کا بھی بغور جائزہ لے رہے ہیں کہ چکن کی مصنوعات بھی اس وائرس کے پھیلا کا سبب ہو سکتی ہیں یا نہیں، یورپی سالمونیلا پھیلنے سے اب تک برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیئم، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور ڈنمارک متاثر ہوئے ہیں۔

 سالمونیلا سے لاحق وسیع خطرات میں پیٹ میں درد، اسہال، شدید پانی کی کمی، خون میں زہر، اعضا کی خرابی اور یہاں تک کہ انسانی جان کو بھی خطرات ہو سکتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!