دنیا بھر میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان میں چھاتی کا سرطان خواتین کو متاثر کرنے والے اہم امراض میں شامل ہے
دنیا بھر میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے

Webdesk

|

19 Oct 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور اجاگر کرنا، بروقت تشخیص کی اہمیت واضح کرنا اور خواتین کو علاج کی سہولیات سے آگاہ کرنا ہے۔

پاکستان میں چھاتی کا سرطان خواتین کو متاثر کرنے والے اہم امراض میں شامل ہے۔ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر 9 میں سے ایک خاتون کو زندگی میں بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہے، جبکہ ہر سال 90 ہزار سے زائد خواتین اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں اور تقریبا 40 ہزار اموات رپورٹ ہوتی ہیں۔

 ماہرین کے مطابق بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے امکانات بہتر ہو سکتے ہیں، تاہم سماجی شرم و ہچکچاہٹ، آگاہی کی کمی اور طبی معائنے میں تاخیر مرض کی تشخیص اور علاج میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

ماہرین صحت خواتین پر زور دیتے ہیں کہ چھاتی میں کسی غیر معمولی تبدیلی، گلٹی یا دیگر علامات کی صورت میں فوری طبی مشورہ لیں۔ عمر، ذاتی خطرات اور طبی تاریخ کے مطابق اسکریننگ اور باقاعدہ طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر سے رہنمائی حاصل کرنا بھی اہم ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!