بابراعظم نے ہاشم آملہ کا ایک اور بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
Webdesk
|
19 Oct 2026
کراچی: پاکستان کے اسٹار بابراعظم نے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کا ایک اور بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی141 اننگز کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔
بابر اعظم نے رواں سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کے بعد ان کے مجموعی ون ڈے رنز کی تعداد 6 ہزار 6 سو 71 ہو گئی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے اتنی ہی اننگز میں6626 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی اسٹار ویرات کوہلی 6224 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم نے اسی میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے16ہزار رنز بھی مکمل کر لیے اور وہ یہ تاریخی کارنامہ انجام دینے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے یہ سنگِ میل399اننگز میں عبور کیا، جبکہ ان سے قبل محمد یوسف، جاوید میانداد، انضمام الحق اور یونس خان یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
Comments
0 comment