امریکا کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

امریکا کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

ہ اس جھوٹے دعوے کو مزید پھیلانا دراصل کنفیوژن، غلط فہمیوں اور انتشار پھیلانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے
امریکا کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

Webdesk

|

18 Oct 2026

 اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کے دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات نے وضاحت کی کہ شمالی امریکا کے ایک اکانٹ کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعوی کہ امریکی بحریہ پاکستانی اجازت سے ایران کے خلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کر رہی ہے، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا ہے۔

دعوے کو مسترد کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ اس جھوٹے دعوے کو مزید پھیلانا دراصل کنفیوژن، غلط فہمیوں اور انتشار پھیلانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے، طایسی سوشل میڈیا پوسٹس کسی بھی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ان بے بنیاد خبروں کو صرف پروپیگنڈا قرار دیا جانا چاہیے اور اسی طرح ان کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!