خسرہ کی وبا نے مزید تین بچوں کی جان لے لی

خسرہ کی وبا نے مزید تین بچوں کی جان لے لی

8 سالہ واجد علی نندوانی خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگیا
خسرہ کی وبا نے مزید تین بچوں کی جان لے لی

Webdesk

|

22 Apr 2026

جیکب آباد:  جیکب آباد میں خسرہ کی وبا، تین بچے جاں بحق، متعدد بچے بیماری میں مبتلا ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نواحی علاقے باہوکھوسو کے قریب گاؤں سلیمان نندوانی میں خسرہ کی وباء نے تباہی مچا دی جس کے باعث کمسن بچوں کی اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ متعدد بچے تاحال بیماری میں مبتلا ہو کر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 8 سالہ واجد علی نندوانی خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگیا جبکہ اس سے قبل 15 روز کے دوران ایک سالہ عامر علی اور 8 ماہ کا فاروق نندوانی بھی اسی بیماری کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔

 علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی مبینہ غفلت اور بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی ہے اور مزید بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

 مکینوں نے محکمہ صحت اور ڈی ایچ او جیکب آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ گاؤں میں فوری طور پر طبی ٹیمیں روانہ کی جائیں بچوں کو ویکسینیشن اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!