کراچی کا موسم، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

کراچی کا موسم، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

16 اپریل سے ملک میں مغربی ہواں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہو رہا ہے۔
کراچی کا موسم، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

Webdesk

|

15 Apr 2026

 کراچی : شہر قائد میں جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد اب موسم کے مزاج بدلنے لگے ہیں، محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں واضح کمی اور سمندری ہواں کی بحالی کی نوید سنا دی۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ 12 اپریل کو کراچی میں پارہ 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا، جس نے شہریوں کو شدید بے حال کیا۔

تاہم، اب شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں۔اگلے 8 سے 10 روز تک شدید گرمی کا کوئی امکان نہیں ہے اور شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 16 اپریل کو درجہ حرارت میں مزید 1 سے 2 ڈگری کمی آسکتی ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث تپش کم محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 اپریل سے ملک میں مغربی ہواں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہو رہا ہے۔

اس سسٹم کے تحت شمالی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بعض علاقوں میں بھی موسم میں ہلکی تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!