ہم جنس پرستی کا الزام، رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے

ہم جنس پرستی کا الزام، رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے

اس بار ان پر شراب نوشی کے ساتھ ہم جنس پرستی کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔
ہم جنس پرستی کا الزام، رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے

Webdesk

|

30 Sep 2025

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے، اس بار ان پر شراب نوشی کے ساتھ ہم جنس پرستی کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔

یوٹیوبر رجٹ بٹ پر ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نہ صرف انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں سے دھوکا دیتے رہے بلکہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی مردساتھیوں کے ساتھ ہم جنس پرستی پر مبنی تعلقات بھی استوار کئے ہوئے ہیں۔

فاطمہ خان کے مطابق ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں، جو کسی بھی وقت منظر عام پر لا سکتی ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں فاطمہ خان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ سے ان کی پہلی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی، جس نے انہیں بہن کے طور پر متعارف کرایا۔

بعدازاں رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ رجب بٹ شراب نوشی بھی کرتے ہیں، متعدد خواتین کو استعمال کرچکے ہیں اور اکثر نشے کی حالت میں تشدد بھی کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل رجب بٹ کے قریبی دوستوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جن میں انھیں برہنہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!