کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کو براہِ راست ٹیم میں شامل کرلیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کو براہِ راست ٹیم میں شامل کرلیا

فرگیوسن نے دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کو براہِ راست ٹیم میں شامل کرلیا

Webdesk

|

25 Nov 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو 7 کروڑ 63 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے۔

35 سالہ فاسٹ بولر نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں مجموعی طور پر 176 وکٹیں حاصل کیں۔ فرگیوسن نے دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ 225 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 257 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تمام فرنچائزز کو 13 جنوری تک اپنے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرانی ہوگی جبکہ پلیئرز آکشن 23 جنوری کو ہوگی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!