5 hours ago
درفشاں سلیم کا خواتین کو شریکِ حیات سے متعلق اہم مشورہ
خواتین کو اپنی زندگی کسی مثالی شریکِ حیات کے انتظار میں نہیں گزارنی چاہیے ۔
Webdesk
|
14 Oct 2026
کراچی: اداکارہ درفشاں سلیم نے خواتین کو مالی خود مختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنی زندگی کسی مثالی شریکِ حیات کے انتظار میں نہیں گزارنی چاہیے ۔
درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواتین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی طاقت خود بنیں اور محبت کے لیے دل کے دروازے بھی کھلے رکھیں۔
خواتین مالی طور پر خود مختار بنیں اور اپنی زندگی اس امید پر نہ گزاریں کہ ایک دن آپ کو مثالی شریکِ حیات مل جائے گا۔
Comments
0 comment