16 لاکھ فالوورز رکھنے والی معروف انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

16 لاکھ فالوورز رکھنے والی معروف انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

پولیس نے ان کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
16 لاکھ فالوورز رکھنے والی معروف انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

Webdesk

|

28 Sep 2026

ممبئی: بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر 30 سالہ ندھی تیواری نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام پر ندھی تیواری کے تقریبا 16 لاکھ فالوورز تھے، وہ مدھیہ پردیش کے ضلع سنگرولی کے بھوسا موڈ علاقے میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

اہل خانہ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے ان کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تیواری کے فیس بک پر تقریبا 9 لاکھ اور انسٹاگرام پر تقریبا 7 لاکھ فالوورز تھے جس کی وجہ سے وہ وندھیا خطے کی معروف سوشل میڈیا شخصیات میں شمار ہوتی تھیں۔

ان کی پوسٹس پر باقاعدگی سے ہزاروں ری ایکشنز آتے تھے جبکہ ان کی کچھ ویڈیوز لاکھوں ناظرین تک پہنچتی تھیں۔

2024 میں مس پریٹی انڈیا کا ٹائٹل جیتنے کے بعد انہیں مزید شہرت ملی۔ اس کامیابی نے سنگرولی سے باہر بھی ان کی شناخت بڑھانے میں مدد دی کیونکہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں کیریئر بنانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

مقامی رپورٹس کے مطابق تیواری فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہشمند تھیں اور ماڈلنگ، ایونٹس اور ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کے ذریعے مواقع تلاش کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیاں تفریح اور فیشن میں ان کی دلچسپی کی عکاس تھیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!