سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی
سونے کی فی اونس قیمت 151 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 454 ڈالر ہوگئی
ویب ڈیسک
|
29 Aug 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 151 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 454 ڈالر ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 12 ہزار 946 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ ایک ہزار 178 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 397 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 112 روپے مقرر ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 340 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 96 روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments
0 comment