4 hours ago
پیٹرول مزید مہنگا، ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ
ویب ڈیسک
|
6 Oct 2026
اسلام آباد: اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 7 اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا گیا۔
اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
Comments
0 comment