اڈیالہ کے باہر سے گرفتار عمران خان کے کزن ایک ماہ کیلیے نظر بند
قاسم خان کو گورکھ ناکے سے حراست میں لیا گیا تھا
ویب ڈیسک
|
6 Oct 2026
اڈیالہ جیل کے قریب سے گرفتار عمران خان کے کزن قاسم زمان کو 3 ایم پی او کے تحت 30 روز کیلئے نظر بند کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قاسم زمان کی نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او (تھری ایم پی او) کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قاسم زمان کو چند گھنٹے قبل گورکھپور، اڈیالہ روڈ سے پولیس نے تحویل میں لیا تھا، جس کے بعد اب انہیں قانون کے مطابق 30 دنوں کے لیے نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment