پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: فیصل کریم کنڈی

صدر اور وزیراعظم جب بھی گورنر راج کا فیصلہ کریں گے، صوبہ اس کو لاگو کرے گا۔
پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: فیصل کریم کنڈی

Webdesk

|

6 Oct 2026

 پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اٹک سے آگے لانگ مارچ جا ہی نہیں سکتا، ان میں اتنی صلاحیت نہیں، 20 لاکھ کا مجمع کہاں ہے،ان کے پاس لوگ ہی نہیں، صدر، وزیراعظم جب فیصلہ کریں گے گورنر راج لگا دیا جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین و قانون کے نہیں مانتے، یہ کہتے ہیں ان سے ڈائیلاگ کرو، جب دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آتا ہے یہ ملک دشمنی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، چارفرنچائز پر مشتمل ہے، صوبے کا ستیاناس کردیا گیا، ان کے سابق وزیراعلی نے کہا میں بھی بھتہ دیتا ہوں، وزیراعلی کاصوبے پر کنٹرول نہیں، یہ مراد سعید بھگوڑے کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر اور وزیراعظم جب بھی گورنر راج کا فیصلہ کریں گے، صوبہ اس کو لاگو کرے گا۔

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریکِ انصاف کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے لانگ مارچ کو پنجاب کے علاقے اٹک سے آگے بڑھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، وہ ایک قدم آگے بڑھ کر تو دکھائیں۔

گورنر نے افسوس کا اظہار کیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے عذاب سے گزر رہا ہے، لیکن اس کے باوجود یہ لوگ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بجائے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ دونوں رہنماں کی سکیورٹی کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات اور لانگ مارچ کے حوالے سے اکثر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!