سونے کی قیمت مزید اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت مزید اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں بھی 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
سونے کی قیمت مزید اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2024

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز ملک میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے ںعدفی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایران اسرائیل کشیدگی اور مشرق وسطی کی صورت حال میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار سونا خرید کر ذخیرہ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!