سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد کمی ہوگئی

سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد کمی ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کمی کے بعد دو لاکھ چالیس پزار روپے پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد کمی ہوگئی

ویب ڈیسک

|

7 May 2024

پاکستان میں ایک روز اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ریٹ 2317 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت دو لاکھ چالیس ہزار پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر دو لاکھ پانچ ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2254.80روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!