سونے کی قیمت میں تیسرے دن بھی مزید کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں تیسرے دن بھی مزید کمی ریکارڈ

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا
سونے کی قیمت میں تیسرے دن بھی مزید کمی ریکارڈ

Webdesk

|

24 Apr 2026

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹوں اور پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 486 روپے کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر کمی سے 4685 ڈالر کا ہوگیا۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا، پاکستان میں فی تولہ چاندی 142روپے کمی سے 7 ہزار 957 روپے کی ہو گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!