سونے کی قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
Webdesk
|
18 Sep 2026
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 914 روپے کا اضافہ ہوا. جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں سونے کی مقامی قیمت بنیادی طور پر عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر سے متاثر ہوتی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کی صورت میں، دیگر عوامل یکساں رہیں تو پاکستان میں بھی اس کی قیمت بڑھنے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔
Comments
0 comment