سونے کی قیمت میں آج بھی غیر معمولی اضافہ
عالمی بازار میں سونے کا بھا ؤ35 ڈالر اضافے سے 4811 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
15 Apr 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا ؤ35 ڈالر اضافے سے 4811 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment