اسلام آباد کے شہریوں اور سیاحوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد کے شہریوں اور سیاحوں کیلئے خوشخبری

ڈبل ڈیکر الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے
اسلام آباد کے شہریوں اور سیاحوں کیلئے خوشخبری

Webdesk

|

18 Nov 2026

وفاقی وزیر داخلہ کے ویژن کے تحت اسلام آباد میں ڈبل ڈیکر الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بھی چار ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

 منصوبے کے مطابق ڈبل ڈیکر بس سروس کا ابتدائی مجوزہ روٹ 25 کلومیٹر طویل ہوگا، جس کا آغاز ایف نائن پارک سے ہوگا اور بس شہر کے اہم سیاحتی مقامات کا دورہ کرے گی۔

حکام کے مطابق اسلام آباد کے دیگر تفریحی، قدرتی اور تاریخی مقامات کو بھی اس خصوصی سیاحتی روٹ کا حصہ بنایا جائے گا، جبکہ ڈبل ڈیکر بس سروس کو خصوصی ٹورسٹ سروس کے طور پر چلایا جائے گا۔

منصوبے کے تحت ہر ڈبل ڈیکر الیکٹرک بس میں 90 مسافروں کی گنجائش ہوگی، جن میں 67 نشستیں مختص ہوں گی۔

اگرچہ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی منصوبے کی منظوری دے چکی ہے، تاہم ٹکٹ کی قیمت، اوقات کار، مختلف اسٹاپس پر قیام کے دورانیے اور افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!