9 hours ago
پیٹرول 1 روپے 20 پیسے مہنگا
پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
ویب ڈیسک
|
14 Oct 2026
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 15 اکتوبر کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 20 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 17 پیسے سستا کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جبکہ یہ قیمتیں 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔
Comments
0 comment