8 hours ago
کینیڈا سے کراچی آنے والے بزرگ میاں بیوی کی گلہ کٹی لاشیں برآمد
ویب ڈیسک
|
14 Oct 2026
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے سیکٹر الیون سی، بی اماں پارک کے قریب ایک گھر سے کینیڈا پلٹ بزرگ میاں بیوی کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ سر سید تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سے 70 سالہ محمد یامین اور نفیسہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کچھ عرصہ قبل کینیڈا سے پاکستان منتقل ہوئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک روز قبل ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں گھر سے ملی تھیں۔
ملیر کے ایس ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک پستول اور شاہزیب کی جیب سے ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ برآمد کیا، جسے ابتدائی طور پر خودکشی کا نوٹ قرار دیا گیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاندان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ مبینہ خودکشی سے قبل بچوں کو زہر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments
0 comment