کراچی میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا، شہری پریشان

کراچی میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا، شہری پریشان

متوسط اور محنت کش طبقہ اب مہنگے ہوٹلوں سے کھانا خریدنے یا سلنڈر مافیا سے مہنگی گیس لینے پر مجبور ہے
کراچی میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا، شہری پریشان

Webdesk

|

14 Apr 2026

کراچی: گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صنعتی و معاشی شہر کراچی میں گیس کا بحران سنگین ترین صورتحال اختیار کر گیا ہے، شہر کے اکثر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے کہا کہ گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، جس کے باعث خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

متوسط اور محنت کش طبقہ اب مہنگے ہوٹلوں سے کھانا خریدنے یا سلنڈر مافیا سے مہنگی گیس لینے پر مجبور ہے، جس نے ان کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق ایک طرف مہنگائی کا بوجھ ہے تو دوسری طرف بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!