آٹا مزید مہنگا ہو گیا، غریب عوام پریشان
حکومت آٹے کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لے اور قیمت میں کمی لائی جائے۔
Webdesk
|
29 Nov 2026
کوئٹہ: کوئٹہ میں 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3650 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہر میں چکی کا 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 4000 سے 4200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آٹے کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لے اور قیمت میں کمی لائی جائے۔
Comments
0 comment