حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے دستے سعودی عرب روانہ

الوداعی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح التیمی، چیف آف جنرل اسٹاف اور کور کمانڈر لاہور نے بھی شرکت کی۔
حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے دستے سعودی عرب روانہ

Webdesk

|

29 Nov 2026

راولپنڈی: دفاعی معاہدے کے تحت پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی کے سلسلے میں اتوار کو الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الوداعی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح التیمی، چیف آف جنرل اسٹاف اور کور کمانڈر لاہور نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روانہ ہونے والے پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے  اور یہ تعیناتی طے شدہ دفاعی معاہدوں کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کے تحفظ کا عزم بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس اقدام سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید تقویت ملے گی. دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی اور باہمی اعتماد بڑھنے کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!