1 hour ago
کوہلو میں مزدوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ، 11 افراد جاں بحق، محسن نقوی کی مذمت
Webdesk
|
29 Nov 2026
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مزدوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
محسن نقوی نے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم محنت کشوں کو نشانہ بنانا بدترین سفاکیت ہے، ایسے بے گناہ افراد پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث درندہ صفت عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ اس افسوسناک واقعے میں جانیں گنوانے والے مزدوروں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور اس سانحے پر دلی افسوس ہے۔
Comments
0 comment