کراچی: بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرگئی، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی: بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرگئی، ریسکیو آپریشن جاری

10 زخمی افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا
کراچی: بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرگئی، ریسکیو آپریشن جاری

Webdesk

|

25 Nov 2026

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی کے بلاک فور میں زیرتعمیر عمارت زمین بوس ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت کے ملبے سے 2افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ 10 زخمی افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا، زخمیوں میں کچھ افراد کی شناخت نادر حسین، شوکت علی، احمدکے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونیکی اطلاع ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  6 منزلہ عمارت گرنے سے قبل ہلنا شروع ہوگئی تھی،  ملبہ ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی فنشنگ ہورہی تھی جبکہ عمارت میں کوئی بھی رہائش پذیر نہیں تھا۔

کراچی ایڈمن سوسائٹی بلاک 4 میں گرنے والی عمارت 600 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، ایس بی سی اے کے مطابق پلاٹ پر گرانڈ پلس 5 عمارت تعمیر تھی، رہائشی پلاٹ پر مبینہ طور پر کمرشل تعمیرات کی گئی تھیں۔

ایس بی سی اے کے مطابق عمارت میں مبینہ طور پر غیر قانونی فلیٹ نما رہائشی پورشنز تعمیر کیے جا رہے تھے، عمارت گرنے کے واقعے کے بعد ایس بی سی اے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!