سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطور عیدی کھلا دیا

سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطور عیدی کھلا دیا

بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گی
سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطور عیدی کھلا دیا

Webdesk

|

18 Apr 2024

 ریاض:اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطور عیدی کھلانے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شہری کی جانب سے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس میں اس نے لکھا تھا کہ میں نے اونٹ کو عیدی دی ہے۔

بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے اور اس پر جرمانہ بھی ہوتا ہے۔

سعودی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ سرکاری دستاویز ہے جسے تلف کرنے، اس کی شکل بگاڑنے یا اسے پھاڑنے پر 3 سے 5 سال قید اور 3 ہزار سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!