6 hours ago
ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں؛ ڈونلڈٹرمپ
Webdesk
|
6 Oct 2026
واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔امریکی صدر ٹرمپ کاکہناہے کہ اماراتی طیارے کے واقعہ کا ایران ذمہ دار ہے،امریکہ کے مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے،اس حوالے سیپر امید ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کاکہناہے کہ ایران کبھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور قیادت کو ختم کردیا، ہم نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کیا،ایران کا محاصرہ کرکے امریکی نیوی نے بہترین کام کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامزیدکہناہے کہ ہم نے ایران کو نیوکلیئر ہتھیار بنانے سے روکا،وینز ویلا سے ہم ہر ہفتے ملین بیرل سیزیادہ تیل حاصل کررہے ہیں،ہم نے1 گھنٹے 40 منٹ میں وینزویلا کو اپنے کنٹرول میں لیا۔
امریکی صدر نے نیبراسکا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی عوام کو پٹرول جلد سستا ہونے کی نوید سنا دی اورکہاکہ پیٹرول کی بلند قیمت کی ادائیگی دنیا اور ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے معمولی قیمت ہے۔
امریکی صدر نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ساری ذمہ داری بائیڈن انتظامیہ پر ڈال دی۔
Comments
0 comment