1 hour ago
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا ہوگیا
نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہوگا۔
ویب ڈیسک
|
5 Oct 2026
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے کمی کردی گئی۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہوگا۔
Comments
0 comment