ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے انعقاد کا امکان مسترد کر دیا
ایران نے امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکرات کے انعقاد کا امکان مسترد کر دیا ہے۔
Webdesk
|
20 Apr 2026
تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکرات کے انعقاد کا امکان مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اس وقت امریکا کے ساتھ کسی نئے دور کی بات چیت کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران نے موجودہ حالات میں مذاکرات سے گریز کی وجہ امریکا کے مؤقف اور جاری صورتحال کو قرار دیا ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پیش رفت غیر یقینی کا شکار ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی نئی ملاقات یا مذاکراتی عمل کے آغاز کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
Comments
0 comment