ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہ مل سکی

ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہ مل سکی

محکمہ داخلہ نے ایم کیو ایم کو کسی اور دن ریلی اور جلسہ رکھنے کی تجویز دی ہے
ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہ مل سکی

Webdesk

|

27 Nov 2026

کراچی: سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبرکو جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، کسی سیاسی جماعت کو ریلی سے نہیں روک رہے لیکن جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، پہلا حق اس کا ہے۔ تصادم کے پیش نظر ایم کیو ایم کو ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے ایم کیو ایم کو کسی اور دن ریلی اور جلسہ رکھنے کی تجویز دی ہے جب کہ ریلی کا روٹ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!