2 hours ago
ایران نے دوبارہ غلطی کی تو پھر سے جنگ کیلیے تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع
ہمارے مذاکرات کاروں کے بقول ایران کے پاس ایک خوشحال مستقبل کے انتخاب کا سنہری موقع ہے۔
Webdesk
|
16 Apr 2026
امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگر اس بار غلطی ہوئی تو دوبارہ سے جنگ کیلیے تیار ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ہمارے مذاکرات کاروں کے بقول ایران کے پاس ایک خوشحال مستقبل کے انتخاب کا سنہری موقع ہے۔
وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جنگ بندی معاہدے سے متعلق کوئی غلط فیصلہ کیا تو امریکا دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کردے گا۔ غلط فیصلہ کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
Comments
0 comment